پاکستان میں کورونا کےوار جاری، چوبیس گھنٹوں کےدوران مہلک وبا سے مزید تینتس افراد زندگی کی بازی ہار گئے
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سردیوں کے آمد کےساتھ ہی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونےلگا، چوبیس گھنٹوں میں مزید دوہزار پچاس افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ اکسٹھ ہزار بیاسی ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد انتیس ہزار سے تجاوز کرگئی، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک وائرس میں مبتلا تین لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو چونتیس مریض صحتیاب ہوچکے ہی، جبکہ تینتس افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد سات ہزار ایک سو ترانوے ہوگئی ہے، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھن ہزار پانچ سو اٹھائیس، اور پنجاب میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سینتالیس ہوچکی ہے۔