تازہ ترین

سندھ حکومت نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں نظر ثانی درخواست دائرکردی۔

ڈینیئل پرل قتل کیس، سندھ حکومت نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں نظر ثانی درخواست دائرکردی۔

سندھ حکومت کی جانب سے درخواست ملزمان کی رہائی کے خلاف دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ڈینیئل پرل قتل کے حقائق کا دوبارہ جائزہ لے اور ملزمان کی رہائی سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملزمان کی رہائی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ،سندھ حکومت کی جانب سے نظرثانی اپیل کو فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے،اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ کا کہنا تھا عمر شیخ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں ملوث ہونے کو قبول کیا ہے،واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ایک ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کی اور عمر شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close