سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی،منشیات ڈیلر دادن عرف ابڑو مقابلے میں ہلاک
سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی،منشیات ڈیلر دادن عرف ابڑو مقابلے میں ہلاک, ہلاک ملزم کےقبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 3 من سے زائد منشیات برآمد،پولیس. مقابلے کے دوران 2ملزم زخمی حالت میں دھرلیےگئے،پولیس
سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بڑی کارروائی،کراچی میں منشیات کا سب سے بڑا ڈیلر اور کئی مقدمات میں مطلوب منشیات فروش دادن عرف ابڑو پولیس مقابلے میں ہلاک،قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی تین من سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی،. شہر قائد کے علاقے سائیٹ سپر ہائ وے تھانے کی حدود میں برسوں سے قائم منشیات کے اڈوں کو مسمار کرنے کے بعد منشیات فروشوں کے سرغنہ دادن عرف ابڑو کو بھی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مار دیا گیا ملزم دادن عرف ابڑو شہر میں منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک چلا رہا تھا ملزم قتل ،اقدام قتل، پولیس مقابلے، بھتہ خوری میں پولیس کو مطلوب تھا مقابلے کے دوران پولیس نے دو زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 3 من کے قریب منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا