تازہ ترین

زمزمہ میں اسلحہ کی دکان پر چوری کی واردات

زمزمہ میں اسلحہ کی دکان پر چوری کی واردات،،،، ملزمان تالے کاٹ کر اسلحہ اور نقدی لے کر فرار ہوگئے،،، واردات کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس

کراچی کے علاقے کلفٹن زمزمہ اسٹریٹ پر چور اسلحے کے دکان کا صفایا کر گئے،واردات میں چارنائن این ایم ایم سمیت چھ ہتھیار ، تین لاکھ روپے نقدی اوردیگر قیمتی سامان چوری کیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں پولیس کا کہنا ہے کہ چور دکان کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور دکان میں رکھے چار نائن ایم ایم پستول، دو دیگر ہتھیار اور تین لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے، پولیس کی فارنزک ٹیم نے واردات کے مقام سے شواہد اکھٹے کرلئے، دکان کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close