تازہ ترین

بلاول بھٹو بتائیں13 سال میں سندھ میں کون سی دودھ کی نہریں بہادی ہیں؟فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بتائیں13سالوں میں سوائے کرپشن کے سندھ میں کون سی دودھ اورشہدکی نہریں بہادیں؟ جبکہ پینے کے صاف پانی،گرین لائن اورنالوں کی صفائی سمیت ہرکام وفاق کررہاہے۔وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی پشت پناہی میں گرانفروش عوام کولوٹنے میں مصروف ہیں، صوبے کے عوام لاقانونیت،مہنگائی اورلوٹ مارپرپیپلزپارٹی سے پناہ مانگ رہے ہیں۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2018سے مسلسل بحرانوں سے ہی نمٹ رہے ہیں ،رواں سال پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزمیں بتدریج کمی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گیس کے نئے ذخائراورٹرمینلزکیلئے سہولیات فراہم کررہی ہے، سردیوں میں بجلی کے زائداستعمال پرشہریوں کوفی یونٹ ریلیف فراہم کیاجارہاہے جبکہ ن لیگ کے بجلی اور گیس کے مہنگے منصوبوں کی قیمت آج عوام کواداکرناپڑرہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close