غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری
غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری
اسرائیلی ٹینکوں نےانڈونیشین اسپتال کا محاصرہ کرلیا
انڈونیشین اسپتال میں مریض، ڈاکٹرز، طبی عملہ محصور
اسرائیلی فوج نے 2 گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا
فلسطینی شہدا کی تعداد 13300 سے تجاوز کرگئی
غزہ سے بچوں کو مصر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری
مغربی کنارے میں بھی ہر طرف کھنڈرات ہی کھنڈرات
لبنان سرحد پر بھی کشیدگی برقرار
حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ حملہ
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، فلسطینی شہدا کی تعداد تیرہ ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی، جن میں چھ ہزار سے زائد بچے شامل ہیں، انڈونیشین اسپتال پر حملے میں بارہ فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد اسرائیلی ٹینکس نے اسپتال کا محاصرہ کرلیا، قریبی آبادیوں سے لوگوں کا انخلا تیز ہوگیا ہے، فلسطینی حکام نے الشفاء اسپتال سے حماس کا سرنگ ملنے کی اسرائیلی دعوے کو جھوٹ کہہ کرمسترد کردیا، اس وقت اسرائیلی بمباری کا مرکز جنوبی علاقوں کی طرف ہیں، اسرائیلی فوج نے دو گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا، جن پر الزام ہے کہ انھوں نے دو غیرمتعلقہ افراد کو پناہ دی ہوئی تھی، غزہ سے بچوں کو مصر منتقل کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جنگی جہازوں نے رفاہ میں نجار اسپتال کے قریب دو گھروں پر بمباری کردی، ادھر مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مظالم میں اضافہ کر دیا ہے،مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کے بعد ہر طرف کھنڈرات نظر آرہے ہیں، لبنان سرحد پر بھی کشیدگی برقرار ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیے۔۔