مریم اورنگزیب نےپی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کوڈائٹ پلان قراردے دیا

مریم اورنگزیب نےپی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کوڈائٹ پلان قراردے دیا
دوپہرسےبھوک ہڑتال شام7بجےتک اختتام پذیرہونےوالا ڈائٹ پلان ہے،مریم اورنگزیب
9مئی کےمجرم کےلیےانٹرمٹنٹ فاسٹنگ ہورہی ہے،مریم اورنگزیب
9مئی کےمجرم کیلئے4گھنٹے کاڈائٹ پلان ہی فالوکیاجاسکتاہے،مریم اورنگزیب
سینئروزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کوڈائٹ پلان قرار دے دیا مریم اورنگزیب کاایک بیان میں کہناتھاکہ دوپہرسےشروع ہونےوالی بھوک ہڑتال شام 7بجےتک اختتام پذیرہونےوالا ڈائٹ پلان ہے،9مئی کے مجرم کے لئےانٹر مٹنٹ فاسٹنگ ہورہی ہے،دوپہرکاکھاناکھاکرشام کےکھانےسےپہلےختم ہونےوالی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے،مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ 9مئی کےمجرم کیلئے4گھنٹے کاڈائٹ پلان ہی فالوکیاجاسکتاہے،ملک کومہنگائی، عوام کوبھوکاکرنےوالےکیلئے4گھنٹےکی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیاجاسکتا ہے،25کروڑعوام کوبھوک میں مبتلا کرنےوالے9مئی کےمجرم کیلئے4گھنٹے ہی بھوکارہاجاسکتا ہے،مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قومی تنصیبات ، شہدا کی بے حرمتی ، قائدِ اعظم کے گھر کو جلانے ، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والے سزا کے مستحق ہیں،چار گھنٹے بھوک ہڑتال کے نہیں