تازہ ترین

سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس, اجلاس میں محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انعقاد، محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی غور و خوض کیاگیا ۔ وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جن اسکیموں کو اس سال مکمل ہونا ہے انھیں جلد از جلد مکمل کیا جائے، ریپئر اور منٹی نینس کے کاموں کو بھی تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، انہوں نے اجلاس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران خود گراؤنڈ پر جاکر وزٹ کریں اور کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیں ،اجلاس میں سیکریٹری اسکولز احمد بخش ناریجو، سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ ، آصف میمن، تمام ڈویژنز کے چیف انجینئرز و دیگر افسران شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close