تازہ ترین

منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پائوں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے،شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پائوں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے،قرض کے پیسے پر معیشت پائیدار ہوسکتی ہے اور نہ ہی ملک کے حق میں کوئی عقل مندانہ پالیسی ہے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پائوں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے، 2018 سے اب تک موجودہ حکومت قرض کی سطح 40 ارب ڈالر پر پہنچا چکی ہے جو خوفناک ہے ، زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے بچنے کے لئے عالمی کمرشل بینکوں پر انحصار ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، منی بجٹ منظور نہیں، یہ پارلیمنٹ کے ہر رکن کا امتحان ہے۔ غیرملکی بینکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ امید ہے حکومتی باضمیر ارکان جرات مندانہ سٹینڈ لیں گے ، اتحادی بھی ہمت سے کام لیں ، کلمہ حق کہیں، حکومتی اتحادی عوام اور پاکستان پر ظلم میں شامل ہوئے تو پی ٹی آئی کے ساتھ وہ بھی شریک جرم کہلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران حکومت نے 5ماہ میں 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض لیا، 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض میں سے 3 ارب 45 کروڑ غیرترقیاتی مقاصد کے لئے ہے، 14 ارب ڈالر بجٹ تخمینے میں سے اب تک 4.699 ارب ڈالر جمع ہوئے ہیں، قرض کے پیسے پر معیشت پائیدار ہوسکتی ہے اور نہ ہی ملک کے حق میں کوئی عقل مندانہ پالیسی ہے۔ جب ساری معیشت ، دفاع اور حکومتی نظام قرض پر کھڑا ہوگا تو جیو اکنامکس کا فلسفہ محض لطیفہ بن جائے گا ۔ شہباز شریف نے کیچ میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان، کیچ میں چیک پوسٹ میں حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ جمعہ کے روز ٹوئئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خوشاب سے لانس نائیک منظر عباس اور خضدار سے سپاہی عبدالفاتح کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے قوم کے بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close