تازہ ترین

کراچی میں کڑاکےکی سردی ، درجہ حرارت 7ڈگری تک پہنچ گیا

 کراچی میں کڑاکےکی سردی نے شہریوں کے دانت بجا دیئے، یخ بستہ ہواؤں نے درجہ حرارت 7ڈگری تک گرا دیا ،اس حوالےسے , شہر قائد میں کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرادیا، جس کے باعث پیدل نکلنے اور موٹرسائیکل پر دفتر جانے والوں کی قلفی جم گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح 6 بجے درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈکیا گیا جب کہ صبح 8 بجے کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے مذید بتایا کہ کراچی میں سائبیرین ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مطلع صاف، موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close