تازہ ترین

عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج اگرڈالرآسمان پر اور معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تو اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں۔ سابقہ حکومت کی تباہی کا ٹوکرا اپنے سر نہیں لے سکتے، عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ دی جائے۔ سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ شہر سرگودھا سے پیار کرنے والوں کا شہر ہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جلسے کو دیکھ رہے ہیں، کہا جاتا تھا میرے والد کی سیاست ختم ہو گئی، آج ہر جگہ قائد ن لیگ کے نعرے لگ رہے ہیں، نوازشریف نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا اور ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نااہل کو پاکستان کے عوام پر مسلط کیا گیا، نااہل کے آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی، معیشت تباہ ہو گئی، 4سال میں ملک کوتباہ کرنے والا شہبازشریف سے 4 ہفتوں کا حساب مانگ رہا ہے، عمران خان ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربات نہیں کر سکتا، لیگی قائد کو لوگ کہہ رہے ہیں کہ واپس آجاوآپ کی ضرورت ہے۔ لیگی نائب صدر نے کہا کہ پہلے اس جھوٹے شخص نے 35 پنکچر کا ڈرامہ کیا لیکن ثبوت نہیں دیا، جب سے شہبازشریف کی حکومت آئی یہ نالائق40تقریریں کرچکے ہیں، ایک تقریرمیں بھی یہ اپنی کارکردگی پرنہیں بولا، یہ ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربولنے کے قابل نہیں، یہ ازل کا جھوٹا شخص ہیں۔ اب جعلی خط لے آیا اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں دیا۔ غیر ملکی سازش کا بھی جھوٹا ڈرامہ کیا، اب ایک اورڈرامہ کیا کہ میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے، آج اگرڈالرآسمان پراورمعیشت وینٹی لیٹرپرہے تواس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں، شریف برادران کیلئے کسی چیز کی قیمت ایک روپے بڑھانا بہت مشکل کام ہے، ان کو عوام کا احساس ہے۔مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ کی طرح نہیں وہ آلواور پیاز کی قیمت ٹھیک کرنے آئے ہیں، نوازشریف کہتا ہے حکومت چھوڑ دوں گا لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا، عمران خان کی تباہی کا ٹوکرا اپنے سر نہیں لے سکتے، موجودہ حکومت کو خیر باد کہنا بہتر ہے، خیرباد کہہ کر میدان میں آ کر مقابلہ کر لو۔عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف اگر عوام کی خاطر حکومت چھوڑتا ہے تو پھر کیا دو تہائی اکثریت دوگے؟ عمران خان اگلے الیکشن میں دھاندلی کی تیاری کر چکا تھا، ہم نے ان کی حکومت گرا کر اس کے 12 سالہ پلان کو فیل کر دیا، عمران تم چاہے الٹے لٹک جاتمہارا کھیل ختم ، تم نے سرجھکا کرآئی ایم ایف کی شرائط کومانا۔ان کاکہنا تھا کہ جس بندے نے ہمیشہ زکو ات سے گزارا کیا اسے خود مختاری، آزادی کے بھاش نہیں دینے چاہئیں، یہ ناپاک زبان سے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے، حمزہ پر مرغی کے ریٹ بڑھانے کا الزام لگاتا ہے، مرغی کے ریٹ تب بڑھے تھے جب بنی گالہ میں منوں مرغیاں جلائی جاتی تھیں، کہتا ہے مریم نے امریکی سفارتکار کا استقبال کیا، عمران خان تم نے مریم نہیں تم نے پنجاب اور پاکستان کی ہر بیٹی کو گالی دی ہے، ہم مہمانوں کی قدرکرنا جانتے ہیں، تمہیں منہ توڑ جواب دے سکتی ہوں، عمران اس وقت سے ڈرو جب ماں، بہنوں کے ہاتھ تمہارے گریبان تک پہنچیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close