تازہ ترین

پی ڈی ایم کے فیصلے کی روشنی میں استعفے جمع کرا دئیے، وزیراعلیٰ سندھ

۔۔ لوگوں کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں کرکٹ کھیلنے کیلئے نہیں ، مراد علی شاہ

محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر کل خدا بخش خدا بخش میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ہو گا، پنڈال سج گیا، انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لاڑکانہ پہنچ گئے ،ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹوکے مزار پر حاضری دی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کی روشنی میں استعفے جمع کرا دئیے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، لوگوں کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں کرکٹ کھیلنے کیلئے نہیں،بیک ڈور سے آنیوالے وزرا کو وزارتوں کی فکر کرنی چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی برسی پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close