اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے خلاف احتجاج جاری

اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے خلاف احتجاج جاری
بائیڈن اور نیتن یاہو کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہرمظاہرہ
نیتن یاہوکے ہاتھ فلسطینی عوام کےخون سےرنگے ہوئےہیں،مظاہرین
نیتن یاہوجنگی مجرم ہیں، گرفتارکیا جائے،مظاہرین کا مطالبہ
غزہ میں نسل کشی کی جا رہی ہے،ہزاروں فلسطینیوں کاقتل عام کیاگیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امریکا کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ بائیڈن اور نیتن یاہو کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر سیکڑوں امریکی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کہا اسرائیلی وزیراعظم کے ہاتھ فلسطینی عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں گرفتار کیا جائے، غزہ میں نسل کشی کی جا رہی ہے ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا۔