تازہ ترین

ندی نالوں کی بہتری اور بحالی ،52 ارب روپے کے 6 منصوبے منظور

ندی نالوں کی بہتری اور بحالی ،52 ارب روپے کے 6 منصوبے منظور  , محمود آباد کا گجر نالہ، اورنگی نالہ ،لیاری اور ملیر کی ندیاں شامل

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی میں ندی نالوں کی بہتری اور بحالی سمیت باون ارب روپے کے چھ منصوبوں کی منظوری دے دی وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا ،جس میں پینتیس ارب انہتر کروڑ روپے لاگت سے کراچی میں نالوں اور ندیوں کی بحالی اور بہتری کی منظوری دی گئی، کراچی کے جن نالو ں کی بحالی اور بہتری کی منظوری دی گئی ان میں محمود آباد کا گجر نالہ، اورنگی نالہ سمیت لیاری اور ملیر کی ندیاں شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close