لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
بارش کےبعدشہریوں کے گرمی سےمرجھائےچہرے خوشی سے کھل اٹھے
لکشمی چوک، شالیمار، گڑھی شاہو، مال روڈ، کینال روڈ پر بھی بادل برسے
ہربنس پورہ، ساندہ، اسلامپورہ اور گردونواح میں بھی بارش،موسم خوشگوار
بارش کے دوران لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، گوجرانوالا میں بھی ہلکی اور تیز بارش
لاہور: شدید بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح بارش کے بعد شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،لکشمی چوک، شالیمار، گڑھی شاہو، مال روڈ، کینال روڈ، ہربنس پورہ، ساندہ، اسلامپورہ اور گردونواح میں بادل برسے، بارش کے دوران لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔لاہور کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، مریدکے، گوجرانوالا، اٹک، وزیرآباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، شدید بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔