اسلام آباد: تحریک انصاف نے آج کا احتجاج ملتوی کر دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے آج کا احتجاج ملتوی کر دیا
اسلام آباد: جماعت اسلامی کا ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان
ڈی چوک اور اطراف کے راستوں کو کنٹینرز لگا کرسیل کردیا گیا
اسلام آباد:احتجاج کے پیش نظر پولیس رات گئے سے ہی متحرک ہوگئی
اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر کھڑے کردیے
دونوں جماعتوں کی جانب سے کارکنوں کوبھرپورشرکت کی ہدایت
تحریک انصاف نے اپنا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا، جبکہ جماعت اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔۔۔ ڈی چوک اور اطراف کے راستے طویل عرصے بعد ایک بار پھر کنٹینرزلگا کرسیل کردیا گیا راولپنڈی ، اسلام آباد کا سنگھم فیض آباد بھی نو گو ایرایا کا منظر پیش کرنے لگا۔۔ جماعت اسلامی کے دھرنے اور تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پولیس رات گئے سے ہی متحرک ہو چکی تھی، اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر کھڑے کردیے ، روات ٹی چوک سمیت دیگر مرکزی داخلی سڑکوں پر کنٹینر لگائے گئے ، سرینا چوک اورمرگلہ روڈ سے محدود داخلے کے ساتھ ریڈ زون سیل کردیا گیا ہے،انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے تاہم دونوں جماعتوں کی جانب سے کارکنوں کو بھرپورشرکت کی ہدایت کی گئی،نقص امن کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کو بلیو ایریا اور ریڈ زون میں تعینات کیا گیا،پولیس حکام نے راستوں کی بندش پر متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کردیا تاہم شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے