تازہ ترین

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کی مہران کار کو ٹکر

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4دوست جاں بحق،2زخمی ہوگئے

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہران کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چارافراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل اور مہران کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں موجود چار دوست موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑیوں کا قافلہ کشمالہ طارق کے پروٹوکول کا تھا، ایک گاڑی میں کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹا بھی موجود تھے۔ پولیس نے کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان کو حراست میں لے کر تھانہ رمنا منتقل کر دیا جب کہ کشمالہ طارق کا بیٹا اور قافلے میں شامل دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق تھانہ رمنا میں حادثے کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان بھی نامزد ہے، مقدمہ واقعہ میں زخمی والے شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close