تازہ ترین

منتخب نمائندوں سے پوچھیں انہوں نے کورنگی کے لیے کیا کیا؟،پی پی چیئرمین

کورنگی فشرمین چورنگی سے ابراہیم حیدری ولیج تک روڈ اور ترقیاتی منصوبے کا افتتاح ،،، پیپلزپارٹی نے 18ویں ترمیم منظور کروائی جس کا مقصد ہر صوبے کو حق دلانا ہے , منتخب نمائندوں سے پوچھیں انہوں نے کورنگی کے لیے کیا کیا؟،پی پی چیئرمین

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کورنگی فشرمین چورنگی سے ابراہیم حیدری ولیج تک روڈ اور ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کردیا، کہناتھا پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم منظور کروائی جس کا مقصد ہر صوبے  کو اسکا حق دلانا ہے ،منتخب نمائندوں سے پوچھیں انہوں نے کورنگی کے لئے کیا کیا؟، ورلڈ بینک کے نیبر ہڈ پروگرام کے تحت بنائے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر گلی ہر محلے میں کام کریں گے ۔کورنگی کے لئے جو ہم نے کام کیا وہ سامنے ہے ۔سلیکٹیڈ لوگ بھی ہیں ،ایم کیوایم پاکستان بھی اس حکومت کا حصہ ہے ۔ان سے پوچھیں انہوں نے کورنگی کے لئے کیا کیا؟افسوس کراچی سے منتخب ہونے والے شہر کو اسکا جائز حق نہ دلاسکے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کر رتے ہوئے کہا کہ نیبرہوڈپروگرام شہر کےمحلوں کوقابل رہائش بنانےکےلئےشروع کیا ہے۔کورنگی کے علاقے کو بنایا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صادق وامین انڈہ کچھ کہتاہےاورچمچےبکواس کرنا شروع ہوجاتےہیں ۔میں ان کوسندھ دشمن کہوں گایہ سندھ کوترقی کرتانہیں دیکھ سکتے ۔یہ عوامی منصوبوں کے لئے پلاننگ نہیں کرتے ۔سندھ حکومت کی برائی کے لئے ملاقاتیں ہوتی ہیں ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کا حکومت کے ساتھ ایک دن بھی رہنا اپنے عوام کے ساتھ زیادتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close