تازہ ترین

 سپہ سالار غدار ہے تو رات کو چھپ کر کیوں ملتے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی

 غیرآئینی کام سے انکار پر میرجعفرمیرصادق کہا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم
سپہ سالار کو تاحیات عہدے پر رہنے کی آفر کی گئی، ڈی جی آئی ایس آئی
آفر اس وقت کی گئی جب تحریک عدم اعتماد عروج پر تھی، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم
عمران خان کو لانے سے متعلق سوال؟ گفتگو پھر کبھی ، ڈی جی آئی ایس آئی

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا ہے کہ مارچ میں آرمی چیف کو ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی گئی، جسے جنرل باجوہ نے ٹھکرا دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ میر جعفر، میر صادق، غدار، نیوٹرل، جانور کہا گیا۔ یہ سب الزامات اس لیے ہیں کہ آرمی چیف اور ادارے نے غیر آئینی کام سے انکار کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو ماضی قریب میں تعریفوں کے پل کیوں باندھے تھے؟۔ سپہ سالار کو آفر کی گئی کہ آپ ساری زندگی اپنے عہدے پر فائز رہیں۔ یہ پیشکش اس وقت کی گئی جب تحریک عدم اعتماد عروج پر تھی۔ رات کی خاموشی میں بند کمروں میں ملیں، غیر آئینی خواہشات کا اظہار کریں۔ مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ دن کی روشنی میں غدار کہیں۔ آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی چھپ کر اس سے کیوں ملتے ہیں؟ ارشد شریف کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔ عمران خان کو لانے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ اس پر سیر حاصل گفتگو پھر کبھی ہوسکتی ہے۔ فوج کو لانگ مارچ، دھرنے اور احتجاج سے کوئی اختلاف نہیں لیکن ملک کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close