تازہ ترین

سانحہ مچھ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے، مظاہرین کا مطالبہ

بلوچستان کے شہرمچھ میں کان کنوں کے قتل کے خلاف کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔دھرنوں شرکاء کا کہنا ہے کہ سانحہ بلوچستان میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے دھرنے میں موجود شرکا سے یکجہیتی کا اظہار کیا,  سانحہ بلوچستان پر شہر میں نمائش چورنگی سمیت مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں کھلے آسمان تلے سخت سردی میں دھرنے کے شرکاءمیں خواتین اوربچے بھی موجودہیں

نمائش چورنگی میں جاری احتجاجی دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے مطالبے پر وزیر اعظم کا لواحیقین کے پاس نہ جانا سمجھ سے باہر ہے

شرکاء کا کہنا ہے کہ احتجاج اور دھرنوں کے زریعے دہشتگردی کے واقعہ میں قتل ہونے والے محنت کشوں کے لیئے آواز بلند کرنا ان کاحق ہے ۔

شرکاء کہتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر معصوم بے گناہ لوگوں کوقتل کرکے امن کوتباہ کرناچاہتے ہیں حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیئے ہنگامی بنیادوں پرٹھوس اقدامات کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close