تازہ ترین

عمران خان نے13 ارب ڈالرقرضہ لےکربھی ایک اینٹ نہیں لگائی،عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کافردوس عاشق کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتےہوئےکہناتھاکہ میڈم فردوس راوی ریورشہبازشریف کا پروجیکٹ جس پرعمران خان نےاپنی تختی لگائی،راوی ریورپروجیکٹ کے ہزاروں متاثرین عمران خان کوبددعائیں دےرہےہیں،

انہوں نےکہاکہ شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ میں اراضی کے حصول کےلئے اربوں کی متاثرین کو ادائیگیاں کی جبکہ دو ماہ سے راوی ریور پروجیکٹ کے متاثرین احتجاج کررہےہیں،پنجاب حکومت ٹی وی پر اس پروجیکٹ کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے،میڈم فردوس جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہےآپ اپنےنئے نویلےآقا کی خوشامد میں فیاض چوہان سے بھی آگے نکل گئی ہیں،

انہوں نےکہا کہ کوئی غیر ملکی کمپنی پی ٹی آئی کے کسی پروجیکٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی حامی نہیں،تین سال قبل جس غیر ملکی کمپنی نےملکی ضرورت کےپروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا اس کےخلاف نیب میدان میں آگیا،نیب کے خوف سے تمام غیر ملکی کمپنیاں بدظن ہو چکی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close