کورونا کا پھیلاو : پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ
کورونا کا پھیلاو : پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ , صوبوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا حکم
کورونا وائرس کے باعث مزید بیس افراد جان کی بازی ہارگئے ملک میں مزید چھتیس سو سے زائد مریض سامنے آئے ہیں، حکومت نے وبا کے پھیلاو کا سبب بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیوں کا فیصلہ کرلیا ہے،کورونا سے اموات تیرہ ہزار آٹھ سو تریسٹھ ہوگئیں، مختلف شہروں میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، اور مجموعی کیسز کی تعداد چھ لاکھ تیس ہزار چارسو اکہتر ہوچکی ہے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔ حکومت نے ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے جو کورونا کیسز میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے این سی او سی کے مطابق اسکولوں میں بھی کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے ، اس صورتحال میں تعلیمی اداروں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے چوبیس مارچ کو اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، فاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ دو ہفتوں کیلئے اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ تھا اور خواہش ہےکہ تعلیمی ادارےکھلے رہیں