تازہ ترین

وزیراعظم کی آمد، معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل

کابینہ میں شمولیت ضروری ہوئی تو اگلے مرحلے میں غورہوگا، متحدہ

وزیراعظم کی آمد، معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کابینہ میں شمولیت ضروری ہوئی تو اگلے مرحلے میں غورہوگا، متحدہ

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے متحدہ کے عارضی مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا ہے ، انھوں نے ایم کیوایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ، عامر خان اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کی، شہبازشریف نے امید ظاہر کی کہ اسپیکر کے انتخاب میں بھی تعاون جاری رہے گا، انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے کیے گئے وعدے پورے کیےجائیں گے۔سندھ کی ترقی کیلئےایم کیوایم کومشاورتی عمل میں شامل رکھاجائےگا۔ خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ امیدہے اب کراچی اور شہری سندھ کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ ہو گا۔ اس دوران سندھ میں معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بنادی گئی، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار نے امید ظاہر کی ہے کہ قانون سازی کا پہلا مرحلہ رمضان میں مکمل ہوجائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close