تازہ ترین

گلستان جوہر پیزا شاپ میں گزشتہ روز دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

گلستان جوہر پیزا شاپ میں گزشتہ روز دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا, مقدمہ دھماکےمیں جاں بحق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا

گلستان جوہر میں واقع پیزا شاپ پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں دکان مالکان کے خلاف قتل باالسبب اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ گزشتہ روز گلستان جوہر موسمیات پر گزشتہ روز پیزا شاپ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون سعدیہ کے بھائی محمد عثمان کی مدعیت میں پیزا شاپ کے مالکان کے خلاف تین سو بتیس قتل باالسبب اور چار سو ستائس کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا، مدعی نے بیان دیا ہے کہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب میری بہن اپنے دو بچوں کے ہمراہ میرے گھر آرہی تھی,کراؤن گارڈن اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں سے اوپر چڑہنے لگی تو اچانک پیزا شاپ میں دھماکا ہوا,حادثے کے نتیجے میں میری بہن اور دو بچے عبداللّہ اور فاطمہ موقع پر جاں بحق ہوگئے,جبکہ کے الیکٹرک کے تین ملازمین سمت چھ افراد زخمی ہوئے,متن میں بتایا گیا کہ دھماکہ پیزا شاپ انتظامیہ کی غفلت کے باعث گیس لیکج کی وجہ سے ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close