تازہ ترین

کراچی میں غیر قانونی فارم ہاؤسز کے خلاف کارروائی شروع

حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس بھی گرا دیا گی

کراچی میں غیر قانونی فارم ہاؤسز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس بھی گرا دیا گیا  

کراچی میں غیر قانونی فارم ہاوسز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ، سپر ہائی وے پر آپریشن کے دوران اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس بھی گرا دیا گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوسو سے زائد غیر قانونی فارم ہاؤس گرائے جارہے ہیں ،آپریشن کے دوران مظاہرین کی جانب سے ہنگامہ آرائی بھی کی گئی،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ملیر میں اینٹی انکروچمنٹ سیل اور ایس بی سی اے نے آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران مظاہرین کی جانب سے ہنگامہ آرائی بھی گئی، مظاہرین نے پتھراو کر کے ہیوی مشینری کے شیشے توڑ دئیے جبکہ بلڈوزر کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا گیا ، انتظامیہ کے مطابق فارم ہاؤس سیاسی ،مذہبی رہنماؤں،پولیس افسران کی ملکیت ہیں، گیارہ دسمبردو ہزار اٹھارہ کو سندھ کی تمام تیس سالہ زمینوں کی لیز کومنسوخ کیا گیا تھا ،اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اب تک پانچ سو ایکڑ سے زائد اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ،آپریشن کے دوران پولیس اور دیگر محکموں کے سیکڑوں اہلکار موجود ہیں،اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ایک ہفتہ تک جاری رہے گا ، ایس ایم بی کا کہناہے کہ کسی بھی شخص کو قبضےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close