تازہ ترین

پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ملک بن گیا

پاکستان نے ایران ، انڈونیشیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا

عالمی سطح پر افواج کی صلاحیت اور کارکردگی کے اعتبار سے جاری ہونے والی درجہ بندی میں پاک فوج ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی طاقتور افواج کی 2021 کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاک فوج دنیا کی طاقتور ٹاپ ٹین افواج میں شامل ہے۔افواج سے متعلق جاری ہونے والی گلوبل فائر پاور کی رینکنگ میں پاک فوج کا دسواں نمبر ہے۔ اس سے پہلے پاک فوج کی رینکنگ پندرہ تھی۔رینکنگ کی بنیاد پچاس سے زائد فیکٹرز کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ ان فیکٹرز میں ملٹری حجم سے لے کر ملک کی فنانشل پوزیشن، جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہیں۔فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہے رینکنگ میں بھارت بدستور چوتھے، جاپان پانچویں نمبر پر رہے۔دنیا کی پہلی پندرہ فوجی طاقتوں میں پاکستان کے علاوہ کسی کی رینکنگ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ گزشتہ سالوں میں صرف پاکستان کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔درجہ بندی میں مختلف شعبوں سے متعلق فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فوج کی افرادی قوت 6 لاکھ 54 ہزار ہے اور اس اعتبار سے پاکستان دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ جب کہ ہر سال ملک میں فوج میں بھرتی کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 43 لاکھ 27 ہزار 620 بتائی گئی ہے اور اس میں پاکستان دنیا کے چوتھے نمبر پر ہے۔رینکنگ کے لیے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج مالی وسائل میں دنیا کئی دیگر ممالک سے پیچھے ہونے کے باوجود صلاحیتوں اور کارکردگی میں دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں صرف پاکستان کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا. پاکستان نے ایران ، انڈونیشیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا۔رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی ، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، آسٹریلیا ، اسرائیل اور کینیڈا پاکستان سے پیچھے ہیں۔سال 2021 میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close