تازہ ترین

ہم عمران خان کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے،شہبازشریف

ہم عمران خان کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے،شہبازشریف،،،

عمران خان تقاریر میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کر رہے ہیں،صدر ن لیگ،،،

تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے،شہباز شریف،،،

 مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کہتےہیں ہم عمران خان کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہناتھا کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور عمران خان تقاریر میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غیر محتاط بیانات خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو رہے ہیں ،تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا نقصان کر رہا ہے ،وزیاراعظم نے ہمارے ملک کی باقی ساکھ کو بھی متاثر کر دیا،انہوں نے کہا کہ نہیں چھوڑوں گا کی رٹ وہ شخص لگا رہا ہے جس کی عقل ماؤف ہے، ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی اور اب بیرونی ممالک بھی عمران خان سے محفوظ نہیں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close