تازہ ترین

طالبان سے بات ہوسکتی ہے توبانی متحدہ سے کیوں نہیں ،عامرلیاقت

مہاجر قوم کے یوم ثقافت پر پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین جذباتی ہو گئے بانی متحدہ کے حق میں بیان دے دیا. تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نوجوانان مہاجر کی جانب سے مہاجر قوم سے اظہار یکجہتی کے لیے کریم آباد تا مزار قائد خصوصی ریلی نکالی گئی تھی جس میں ایک مقام پر عامر لیاقت حسین اپنے ماضی اور 2016 میں فاروق ستار کے ہمراہ جامعہ کراچی میں منائے گئے مہاجر ڈے کو یاد کرنے پر مجبور ہو گئے ریلی میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مت بھولنا اس کو جس نے تمہیں یہ نظریہ دیا ہے اگر طالبان سے بات ہو سکتی ہے تو بانی متحدہ سے کیوں نہیں پی ٹی آئی رہنما نے تمام تر جملوں کی ادائیگی کے بعد مائیک فوری طور پر ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے کر دیا جس پر انکے پہلو میں کھڑے مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر بھی نہایت تعجب میں مبتلا دکھائی دیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close