تازہ ترین

قومی ایئرلائن کا بوئنگ 777ملائیشیا میں قبضے میں لےلیا گیا

قومی ایئرلائن کےبیڑے میں شامل بوئنگ 777ملائیشیا میں قبضے میں لےلیا گیا،،، ترجمان قومی ایئرلائن کی طیارہ قبضےمیں لیے جانے کی تصدیق،،، طیارے میں سوار مسافروں کو نجی پرواز کےذریعے پاکستان بھجوادیا گیاہے، ترجمان پی آئی اے

پی آئی اےکا بوئنگ ٹریپل سیون طیارہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا، قومی ایئرلائن کے ترجمان نے طیارےکو عدالتی حکم پر تحویل میں لیے جانےکی تصدیق کردی ،۔ کراچی سے کوالالپمور پہنچنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے ایٹھ نائن فائیو کو کوالالمپور ایئرپورٹ پہنچنے پر عدالتی حکم کی بنیاد پر ملائیشین حکام نے قبضے میں لےلیا،،،  پاکستانی بوئنگ طیارہ ٹرپل سیون کوالالمپور سے کراچی کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری میں تھا کہ ملائیشین حکام کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی،  قومی ایئرلائن کے ساتھ کوالالمپور میں پیش آنےوالے واقعے کی ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتےہوئے کہا کہ ملائشیا میں طیارے کو قبضے میں لیا جانا ناخوشگوار صورتحال ہے، حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ ترجمان پی آئی اے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ ملائیشیا کی مقامی عدالت نے پی آئی اے کا مؤقف سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ دیا جس پر آئندہ ہفتے قومی ایئرلائن کی جانب سےلیگل ٹیم ملائیشیا کی عدالت سےرجوع کرےگی  پی آئی اے کے ساتھ پیش آنےوالے واقعے سے ایک جانب مسافروں کو مشکلات سامنا کرنا پڑا دوسری جان قومی ایئرلائن کے اٹھارہ رکنی عملے کی بھی مشکلات بڑھ گئیں ،جنہیں اب چودہ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close