سینیٹ انتخابات: اسلام آباد کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دیدی
اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشت پر ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی گئی تھی۔
دوبارہ گنتی کے بعد پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے جنھیں عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زیادہ ملے۔
نتائج کا اعلان ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے گرم جوشی کے ساتھ اپنے حریف عبدالحفیظ شیخ سے ہاتھ ملایا اور دونوں ساتھ ہی بات چیت کرتے ہوئے ایوان سے باہر گئے۔