صدر مملکت نے نیشنل میوزم آف پاکستان کا دورہ کیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل میوزم آف پاکستان کا دورہ کیا صدر مملکت کو نیشنل میوزم کے قیام کے مقاصد اور مزید توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نیشنل میوزم آف پاکستان کے دوراے کے موقع پر کہنا تھا کہ میوزیم کو جديد تقاضوں کے مطابق بہتر سہولیات سے مزین کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، میوزیم میں ڈیجیٹلائزیشن سینٹر اور دستاویزات کو محفوظ رکھنے کی لیبارٹری بنائی جائے،اڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سندھ اور گندھارا کے تاریخی تہذیبی ورثے کا امین ہے۔