تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کی کلاسسز اور جامعات یکم فروری سے کھل جائیں گی ،امتحانات کے بغیر کسی کو اگلی کلاس میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔۔ لیکن تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ پچاس فیصد طلباء کو ایک دن اور پچاس فیصد کو دوسرے دن کلاسز کے لئے بلائیں۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ امتحانات کے بغیر اس سال کسی کو اگلی کلاسز میں نہیں بھیجا جائے گا۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ جو ایس او پیز اسٹیرنگ کمیٹی نے پہلے سے ہی منظور کئے ہوئے ہیں،تمام تعلیمی ادارے اس پر مکمل عمل درآمد کرانے کے پانبد ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close