تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ طالبعلم کی بازیابی کےلیے دائر درخواست کی سماعت

طالبعلم کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں، فیملی کو ہراساں کیا جارہاہے

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ طالبعلم کی بازیابی کےلیے دائر درخواست کی سماعت, 22سالہ ضیا شیخ کو 31دسمبر کی شب نامعلوم افراد اٹھاکر لے گئے،وکیل درخواست گزار،،، طالبعلم کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں، فیملی کو ہراساں کیا جارہاہے، درخواست گزار،،،، عدالت کا محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کو نوٹس، 27جنوری تک رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ میں دو ہفتوں سے لاپتا طالب علم ضیاء شیخ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز و دیگر کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس اور دیگر حکام سےستائیس جنوری کو رپورٹس طلب کرلی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بائیس سالہ ضیاء شیخ کو اکتیس دسمبر کی رات تین بجے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے، طالب علم نوجوان کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے، اس کے باوجود فیملی کو حراساں کیا جارہا ہے، اس وجہ سے کراچی ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے کہ لاپتہ طالب علم کو فوری بازیاب کرایا جائے، عدالت نے پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز و دیگر کو نوٹس جاری کا حکم دیتے ہوئے پولیس اور دیگر حکام سے ستائیس جنوری کو رپورٹس طلب کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close