تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استعفے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استعفے کا مطالبہ , الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کررہا، شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ لوگوں کا اعتماد الیکشن کمیشن سے اٹھ چکا ہے  وفاقی وزراء شبلی فراز اور فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کررہا اس لیے اسے بحیثیت مجموعی استعفیٰ دینا چاہیے، تاکہ نیا الیکشن کمیشن بنے جس پر سب کا اعتماد ہو،شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اسے الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، دیگر جماعتوں سے بھی پوچھا جائے تو انہیں اس پر اعتماد نہیں ہوگا،انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close