تازہ ترین

کراچی کے شادی ہالزمیں گدھے کاگوشت کھلایاجانے لگا

کراچی میں شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی ویڈیو نے شہریوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔شہر قائد میں فور کے چورنگی کے قریب سے گدھے کا گوشت ملنے کی اطلاعات ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں گیارہ گدھے لائے گئے تھے تاہم شادی ہال سے صرف 7 زندہ گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت ملا تھا۔پولیس کا موقف ہے کہ شادی ہال سے ایک گائے کا سر بھی ملا تھا، جب کہ ملزمان کا موقف ہے کہ وہ شادی کی تقریبات کیلیے گائے کا گوشت کاٹ جارہے تھے۔پولیس کو ملزمان نے بیان دیا کہ خالی جگہ ہونے کے باعث لوگوں نے گدھے کھڑے کیے تھے لیکن ہم نے گدھوں کو نہیں کاٹا۔علاقہ مکین شہزاد احمدنے بتایا کہ دو دنوں میں چار گدھے کم ہوگئے، بچوں نے گدھے کے کٹے ہوئے سر دیکھے مگر پولیس کے آنے سے پہلے ہٹا دئیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close