تازہ ترین

پاک بھارت میچ کے روز ثانیہ مرزا کا ’غائب‘ ہونے کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاک بھارت میچ والے روز ’غائب‘ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام ریل پر اس حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا۔ ثانیہ نے لکھا کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاک بھارت میچ والے دن سوشل میڈیا سے غائب ہورہی ہیں۔ اپنی اس ریل میں ثانیہ مرزا نے ’الوداع‘ کا کیپشن بھی دیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے مین راؤنڈ کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا۔ اس ایونٹ میں پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو ایک دوسرے کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close