تازہ ترین

کراچی کا سول اسپتال تیمارداروں کو مریض کی صحتیابی تک مسائل کا سامنا رہنا معمول

شہری علاج سے مطمئن مگر سہولیات سے خائف نظر آتے ہیں

دیگر شہروں سے آنے والے مریضوں کیلئے سول اسپتال کراچی کسی نعمت سے کم نہیں لیکن تیمار داروں کو مریض کی صحت یابی تک مسائل ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،    سول اسپتال ایک سرکاری ہسپتال ہے یہاں دور دراز سے علاج کے لئے آنے والے یہ افراد جہاں دوسری سہولیات سے مطمئن ہیں تو دوسری طرف یہ شکایت بھی کرتے ہیں کہ ہمارے لئے کوئی انتظام نہیں ہے۔۔  یہ سڑک کا منظر ہے
جو سول ہسپتال کے باہر ہے یہاں مریض کے اہل خانہ بنا چھپ کے کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں  سردی گرمی دھوپ ہوں یا کوئی بھی موسم جب تک ان کے مریض صحت یاب نہ ہو جائیں یہ اسی طرح بے یارومددگار باہر بیٹھنے پر مجبور ہیں , یہاں پر موجود مریضوں کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جیسے یہ علاج کے بہتر انتظامات موجود ہیں ویسے ہی ہمارے لیے بھی کوئی بہتر اقدامات کر دیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close