تازہ ترین

فضل الرحمان کا 23مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

فضل الرحمان کا 23مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت فساد کی راہ اپنا چکی ہے ، سربراہ پی ڈی ایم

حکومت مخالف متحدہ اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تیئس مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی،عشائیہ کے بعد اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں حکمت عملی سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات پر اہم فیصلے کیے،اجلاس کے بعد فضل الرحمان نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جعلی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد عوام کی امنگوں کے مطابق ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی دستوری اور جمہوری دائرے میں رہ کر سامنا کرنے کے بجائے فساد کی راہ اپنا چکی ہے اور اراکین اسمبلی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close