تازہ ترین

کراچی میں عرق گلاب کی بوتلوں سے 34 ارب کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کے دوران 34 ارب روپے سے زائد مالیت کی کیٹامائن قبضے میں لے لی۔ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ہزار 86 لیٹر کیٹامائن پکڑ لی، کوکین کے طرز کی نشہ آور کیمیائی مواد کو دبئی اسمگل کیا جانا تھا۔انٹیلی جنس اطلاع پر کاسمیٹکس کے سامان پر مشتمل کنٹینر کو تحویل میں لیا گیا اور تلاشی لینے پر 2172 عدد عرق گلاب کی بوتلوں سے کیٹامائن برآمد کر لی گئی۔حکام کے مطابق مذکورہ کنٹینر کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے دبئی کے لیے بک کروایا گیا تھا، مذکورہ کیمیائی مواد کی بین الاقوامی مالیت 34 ارب روپے سے زائد ہے۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں، اے این ایف کے مطابق کیٹا مائن کوکین کی طرح کا ایک نشہ ہے،جس کو سونگھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close