تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا، شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا، شاہ محمود قریشی , وزیر خارجہ کا او آئی سی رابطہ گروپ کے سفرا اجلاس سے ویڈیولنک خطاب

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا، وادی کی صورتحال دنیا سے ڈھکی چھپی نہیں، نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم ناقابل بیان ہے وزیر خارجہ نے او آئی سی رابطہ گروپ کے سفرا اجلاس سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے،جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی پر امت مسلمہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال عالمی برادری سے چھپی ہوئی نہیں ہے، پانچ اگست دو ہزار انیس کے بھارتی غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ خطہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، ہزاروں کشمیریوں کا کچھ اتہ پتہ نہیں کہ قابض بھارتی افواج نے انہیں کہاں قید کر رکھا ہے، بھارت جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close