تازہ ترین

کراچی سرکلر ریلوے محکمہ ریلوے کے لیے سفید ہاتھی بن گیا

سرکلر ریلوے پر 20 دنوں میں ایک کروڑ روپےکےاخراجات، آمدن 4 لاکھ روپے

کراچی سرکلر ریلوے محکمہ ریلوے کے لیے سفید ہاتھی بن گیا،سرکلر ریلوے پر بیس دنوں میں ایک کروڑ روپےکےاخراجات ہوئے اور آمدن چار لاکھ روپے ہوسکی  بیس نومبر تا دس دسمبر ریلوےکے یومیہ پانچ لاکھ روپے سے زائد سرکلر ریلوے پر خرچ ہو رہے ہیں، سرکلر ریلوے میں چلنے والےانجن، ڈیزل اور پاوروین کایومیہ خرچہ ڈھائی لاکھ روپے ہے جب کہ ٹرین کی مرمت کا یومیہ خرچہ دو لاکھ سے زائد ہے، دستاویزت کے مطابق کراچی سرکلر ٹرین میں بیک وقت پانچ سو مسافر سفر کرسکتے ہیں، لیکن سٹی اسٹیشن سےصبح چلنے والی سرکلرٹرین میں صرف تیس سے پچاس مسافر سفرکرتے ہیں جب کہ دھابے جی تا سٹی اسٹیشن ٹرین میں اسی سے ایک سو پچاس مسافر سفر کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ ماہ انیس نومبر کو کراچی سرکلر ریلوے کو 25 سال بعد جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close