تازہ ترین

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس نے مزید 39 افراد کی جانیں لے لیں

ملک بھر میں کورونا وبا کے مریضوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس نے مزید انتالیس افراد کی جانیں لے لیں جب کہ چار لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں بیالیس ہزار نوسو چار کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ نائنٹین ٹیسٹس کی تعداد چھپن لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو انتالیس ہوگئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید تین ہزار چار سو ننانوے افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد چار لاکھ چھ ہزارآٹھ سو دس ہوگئی ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر اکاون ہزارچھ سو چون ہوگئی ہے، جن میں سے دو ہزار چار سو انہتر کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close