تازہ ترین

شیخ رشید احمد سے آسٹریلیا کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد سے آسٹریلیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر جیفری شاو نے ملاقات کی اور شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔  وزیرداخلہ اور آسٹریلیا کے پاکستا میں ہائی کمشنر کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں دوطرفہ امورپر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینیجمنٹ ونگ قائم کردیا ہے انسانی اسمگلنگ اور مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کےلیے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں، شیخ رشید نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کو بتایا کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے، جس سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بہت مدد ملے گی، جس پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بین الاقوامی جرائم کی روک تھام میں معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں وزارت داخلہ اور آسٹیریلوی ہائ کمیشن کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close