تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا بے قابو،96افراد زندگی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا بے قابو،96افراد زندگی ہار گئے،،، 24گھنٹوں میں 5ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ

 ملک بھر میں مہلک وبا نے پنجے گاڑ دیئے، مزید چھیانوے افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ پانچ ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہونےسے فعال کیسز کی تعداد تریپن ہزار سے بڑھ گئی۔ کورونا کی تیسری لہر بچوں پر بھی اثر انداز ہونے لگی، وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ بچوں کی تعداد پانچ ہزار سات سو چھبیس تک پہنچ چکی ہے۔ ,ملک بھر میں کورونا وبا بد ترین شکل اختیار کرنے لگی، مہلک وبا سے چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید چھیانوے افراد زندگی کی بازی ہار گئے,  گزشتہ ہفتے سے کیسز کی شرح میں بڑے پیمانے پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اب مزید چار ہزار نوسو چوہتر کیسز رپورٹ ہونے سے ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد تریپن ہزار ایک سو ستائیس ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق وائرس کی علامات میں اس بار بچوں میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اسلام آباد میں متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 726 ہوگئی ہے۔  این سی اوسی کے مطابق سندھ میں ابتک دولاکھ پینسٹھ ہزار چھ سو اسی کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پنجاب میں یہ تعداد دولاکھ تیئس ہزار ایک سو اکیاسی ہے، اس وقت ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد تریپن ہزار ایک سو ستائیس اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چودہ ہزار پانچ سو تیس تک پہنچ چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close