گھریلو استعمال کیلئے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہو گا، سیکریٹری پٹرولیم
سیکرٹری پٹرولیم نے کہا ہے کہ گھریلو استعمال کے لئے سلنڈرگیس کی طرف جانا ہوگا۔سینیٹر عبدالقادر کی زہر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔اجلا س کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری پٹرولیم نے کہا کہ دنیا میں پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہمی کا تصور ختم ہو رہا ہے، بھارت میں بھی پائپ لائن گیس کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہمیں گھریلو استعمال کیلئے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہو گا۔ پاکستان میں 28 فیصد آبادی کو پائپ گیس ملتی ہے ،72فیصد آبادی سلنڈرسمیت متبادل ذرائع استعمال کرتی ہے۔سیکرٹری پٹرولیم کے مطابق اس دفعہ ہمیں کہا گیا ہے کہ کھلا فرنس آئل خریدیں۔ درآمد ہونے والا فرنس آئل بجلی پیدا کرنے کیلئے آئی پی پیز کو دے دیا ہے،فرنس آئل آجکل ایل این جی کے سپاٹ کارگو سے سستا ہے۔اتنا فرنس آئل آ چکا ہے کہ اب سٹوریج کپیسٹی بھی ختم ہو گئی ہے۔