تازہ ترین

امریکی حکام کے آئی فونز پر ہوئے سائبر حملے میں اسرائیل ملوث نکلا

اسرائیلی جاسوسی فرم کے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے فون ہیک کیے

اسرائیلی جاسوسی ادارے این ایس او نے امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے فونز ہیک کرلیے۔برطانوی میڈیا نے اس معاملے سے واقف چار نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی فرم NSO گروپ کے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے فون ہیک کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہیکنگ نے یوگنڈا میں مقیم امریکی حکام کے آئی فونز کو نشانہ بنایا جن پر ملک سے متعلق مسائل پر کام جاری تھا۔تاہم اس بات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے کہ سائبر حملوں میں کون اشخاص ملوث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close