تازہ ترین

قوم نے متحد ہوکر ملک میں دہشت گردی کو شکست دی, وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے قوم کو متحد کیا اوراتحاد سے دہشت گردی کو شکست دی جبکہ اسپتالوں میں اصلاحات کا مقصد نجکاری نہیں بلکہ غریبوں کو سہولیات دینا ہے  پشاورمیں وزیراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول افسوسناک تھا، لیکن سانحہ اے پی ایس نے قوم کومتحد کیا، قوم نے اتحاد سے دہشت گردی کو شکست دی اورفیصلہ کیا کہ مل کردہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم نے پشاورانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے افتتاح پرخیبرپختونخوا حکومت کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاورانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی علاقے کیلئے بہت بڑی نعمت ہے، عوام کوامراض قلب کے علاج کی سہولت کیلئے یہ ایک اہم منصوبہ ہے، افغانستان سے بھی یہاں مریض علاج کرانے آئیں گے، لوگ بار بار پوچھتے ہیں کہ مدینہ کی ریاست کہاں ہے، پشاورانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مدینہ کی ریاست کی طرف ایک قدم ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پشاورکارڈیک انسٹی ٹیوٹ مکمل کرنےپرخیبرپختونخوا حکومت کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close