تازہ ترین

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ُ کا خطرہ ہے،جنیوسائیڈ واچ

بین الاقوامی تنظیم جنیو سائیڈ واچ کے صدر ڈاکٹر GREGORY STANTON نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ قوم پرست ہندوئوں کے نفرت آمیز اور انتہا پسند نظریے ہندوتوا کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے جس سے بھارت اور اسکے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی کانگریس کو دی جانے والی ایک بریفنگ کے دوران کیا جس کا اہتمام انڈین امریکن مسلم کونسل نے کیا تھا۔ڈاکٹر STANTON نے اس خدشے کا اظہار نسل کشی کے دس مراحل کی سائنسی طرز پر کی گئی تحقیق کی بنیاد پر کیا جس کے مطابق بھارت ان تمام دس مراحل سے آگے بڑھ چکا ہے جو ملک میں بیس کروڑ سے زائد مسلمانوں کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ڈاکٹر GREGORY STANTON کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے عمل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مسلم مخالف بیانات و تقاریر، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں پانچ اگست کا غیر قانونی اقدام اور متنازعہ شہریتی ترمیمی قانون جیسے واقعات سے مزید شدت آئی ہے۔دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق مودی کا غرور بھارت کو آمرانہ حکمرانی کی طرف لے جا رہا ہے جبکہ ان کی انتہاپسندانہ پالیسیوں نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو مزید تباہ کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے ہندوتوا پر مبنی ایجنڈے سے دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت میں اختلاف رائے کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے۔ مودی اور ان کے حواری بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close