قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ
قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ.. وین کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد22 ہوگئی
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہوگئی ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گری ، اموات کی تعداد 22ہو گئی ہے، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔