تحریک انصاف کا جھنڈا شاہ محمود قریشی نے تھام لیا
گرفتارہوجاوں تو جھنڈا دوسرے ہاتھ میں جائے گا، پی ٹی آئی رہنما
تحریک انصاف کا جھنڈا شاہ محمود قریشی نے تھام لیا
گرفتارہوجاوں تو جھنڈا دوسرے ہاتھ میں جائے گا، پی ٹی آئی رہنما
عوام کو نکلنا ہوگا، امپورٹڈ سرکار کا مقابلہ کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی
ہمارا جھگڑا فوج سے نہیں ، وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی کراچی میں گفتگو
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئےلائحہ عمل کااعلان کروں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ چھ رکنی کمیٹی کااجلاس بلایاہے۔ اگرعمران خان کے بعد میری گرفتاری کا منصوبہ ہے تو یہ جھنڈا ایک سےدوسرےہاتھ میں جائےگا، صبح عمران خان کے پاس تھا اب میرےپاس ہے،رات کو ہوسکتاہے یہ جھنڈاکسی اورکےہاتھ میں ہو، عوام کو نکلنا ہوگا اس امپورٹڈ سرکار اور چور ٹولے کا مقابلہ کرنا ہوگا، ہمیں کسی پرحملہ نہیں کرنا اور سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا، ہمیں پرُامن طریقے سےجدوجہد کرنی ہے، ہمارا جھگڑا فوج سے نہیں ۔